词条 | Draft:ضلع اٹک کے آبی وسائل |
释义 |
ضلع اٹک کا رقبہ بارانی ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور اس میں کسی قسم کی سبزیاں یا فصل لگائیں وہ بہت زبردست ذائقے اور لذت والی ہوتی ہیں۔ گندم، چنے، مونگ پھلی ہر قسم کی دالیں مکئی، سورج مکھی، گنا، حتیٰ کہ گہاہ تک کی فصل اگائی جاتی ہے اور ان سے ملکی ضروریات اور خطہ کی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم دیکھیں ضلع اٹک سرسبز و شاداب خطہ ہے۔ پوری دنیا کا کوئی بھی پھلدار پودا چاہے وہ اخروٹ کا ہو یا بادام کا‘ آم کا یا سیب‘ کھجور‘ مالٹے‘ کھیلا ہر قسم کا پھلدار پودا لگائیں یہ زمین اتنی زرخیر ہے کہ وہ پودا نہ صرف اگ آتا ہے بلکہ شاندار پھل بھی دیتا ہے ضلع اٹک آبی وسائل کے لحاط سے بھی ایک امیر خطہ ہے یہاں سے 4 دریا گزرتے ہیں دریائے سندھ ، دریائے سواں ، دریائے سیل ، اور دریائے ہرو شامل ہیں اسکے علاوہ شاہ پور ڈیم تنازعہ ڈیم ڈھیری لگال ڈیم حاجی شاہ ڈیم غازی بروٹھا ڈیم بسال ڈیم جلوال ڈیم سوڑا ڈیم اور بے شمار چھوٹے بڑے ڈیم اس علاقے میں موجود ہے لیکن بدقسمتی سے کہیں بھی ڈیم سے زمینوں کو سیراب کرنے کا نطام نیں غیر ہموار علاقہ ہونے کی وجہ سے نہری نظام بھی موجود نہیں جس وجہ سے کسانوں کا دارمدار بارش پہ ہی ہوتا ہے جس وجہ سے یہ علاقہ پیدواری لحاظ سے دوسرےاضلاع سے بہت پیچھے ہے ضلع اٹک میں سیکڑوں سمال ڈیمز کی تعمیر کی گنجائش موجود ہے جوکہ کسانوں کی تقدیر بدل دیں گے۔ ضلع اٹک میں بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے کے ناکافی وسائل کے باعث سالانہ 3.5ملین ایکڑ فٹ ضائع ہوجاتا ہے ۔زرعی ماہرین کے مطابق ضلع اٹک مں منی ڈیمز بنانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ایک اندازے کے مطابق بڑی تعداد میں میں ہر سال بارشی پانی ضائع ہو جاتا ہے جبکہ صرف 12فی صد یا 0.22ملین ایکڑ فٹ پانی ہی سمال ڈیمز و منی ڈیمز کی وساطت سے محفوظ کیا جا سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پانی کے ذخائر کی بدولت زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے(واٹر ری چارجنگ ) میں بھی از حد معاونت حاصل کیا جا سکتی ہے ۔ماہرین نے کہاکہ زرعی زمینوں کی آبادکاری سے دیہی علاقوں سے آبادی کی شہروں کو نقل مکانی ازخود رک سکتی ہے کیونکہ دیہی علاقوں میں ہی روزگار کے مواقع میسر ہوں گے ۔ زرعی ماہرین کی ٹیم کے ایک سروے کے مطابق خطہ پوٹھوہار میں اپریل سے جون اور اکتوبر سے دسمبر تک فصلات کو اضافی پانی کی فراہمی کے لیے اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ بارشی پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے اور اسے قابل قدر زرعی آبپاشی کے استعمال میں لایاجائے ضلع اٹک میں زیتوں کی پیدوار کا بڑھایا جائے زمینوں کو ہموار کر کے کھالیں اور نہریں بنائی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پیدوار حاصل کی جا سکے ReferencesThis is my own Research |
随便看 |
|
开放百科全书收录14589846条英语、德语、日语等多语种百科知识,基本涵盖了大多数领域的百科知识,是一部内容自由、开放的电子版国际百科全书。